ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو دنیا بھرمیں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔اور خوش قسمتی سے اس سال۲۰۲۰ء ہم میں سےزیادہ تر لوگوں کو آپنے فادرز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے، امید کرتے ہیں کہ یہ فادرز ڈے آپ کی اورآپ کی فیملی کی زندگی کا سب سے خوبصورت فادرز ڈے ہوگا۔ آئیے ہم سب مل کر آج اس دن کو اپنے فادرز کے ساتھ مل کر منائیں۔
باپ وہ ہے جو زندگی کے بڑے بڑے سبق چھوٹی چھوٹی باتوں سے سکھادیتے ہیں۔ ایک باپ زندگی کے بڑے بڑے سبق کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں سے بچوں کو سکھادیتے ہیں۔مائیں بچوں کے لاڈ اٹھاتی ہیں، تو والد جینے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھاتے ہیں۔ باپ کی تربیت ایسی کہ بچوں کو محسوس بھی نہ ہو ، اور وہ زندگی کے بڑے بڑے سبق ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے سیکھ جائیں۔زندگی میں لڑکھڑانا اور پھر سنبھل جانا، صرف ایک سائیکل رائیڈ سے بھی سکھادیتے ہیں۔ جب کوئی سخت الفاظ میں ڈانٹ دے تو کاندھے پر بابا کا مضبوط ہاتھ بڑا حوصلہ دیتا ہے۔بابا تو آئس کریم سے ہی قربانی دینا سکھادیتے ہیں۔اور بابا کے ساتھ گذرا ہر سنڈے فن ڈے بن جاتا ہے۔پیار کرنے والے ، حوصلہ بڑھانے والے اور زندگی کی سختیاں بہت ہی نرمی سے سمجھانے والے تمام فادرز کو ہیپی فاردرز ڈے۔
اپنے باپ سے ہم کلام رہو
یوں وہ بوڈھا جوان رہتا ہے
کندھوں پے میرے جب بوجھ بڑھ جاتے ہیں
میرے با با شدت سے یاد آتے ہیں
My father my world