عید الاضحیٰ پر کتنے دن چھٹیاں ہیں؟ وفاقی حکومت نے چھٹیوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عید الاضحی پر عام تعطیلات کی منظوری دےدی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے فیز 4 کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین دن 21،20 اور 22 جولائی کو عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
اس عید پر ایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرنے کی ضرورت صورت میں کرونا وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔ لہٰذا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حکومتی ہدایات پر عمل اور وکسینیشن کی جلد از جلد تکمیل کی صورت میں ممکن ہے۔ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر میں غفلت بھر دی اور وکسینیشن میں تاخیر کی تو خدشہ ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہمارا ملک ایک بار پھر اس وباء کے لپیٹ میں آجائے گا۔
لہذا ایس او پیز (ماسک ، سینیٹائذر کا استعمال کریں، ذیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں اور دیگر ایس او پیز ) پر مکمل عمل کر کے خود کو ویکسین لگوائیں۔ بطور ذمہ دار شہری پاکستان کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔