اسلامی نواں مہینہ رمضان المبارک ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے ۔ ماہ رمضان رمض سے ماخوذ ہے اور رمض کا معنی جلانا ہے۔ چونکہ یہ مہینہ بھی مسلمانوں کے گناہوں کو جلایا ہے۔ اس لیے اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا اس لئے رکھا گیا ہے کہ رمض کا معنی ذمین سے پاؤں جلنا۔ چونکہ ماہ رمضان بھی رمضان نفس جلنے اور تکلیف کا موجب ہے لہذا اس کا نام رمضان رکھا گیا۔
رمضان شریف کی فضیلت
رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر میں وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم نازل فرمایا۔ رمضان المبارک کی ہی ایک بابرکت شب آسمانِ دنیا پر پورے قرآن کا نزول ہوا لہٰذا اس رات کو اﷲ رب العزت نے تمام راتوں پر فضیلت عطا فرمائی اور اسے شبِ قدر قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا :
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍo
القدر، 97 : 3
’’شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہےo‘‘
احادیث
رمضان المبارک کی فضیلت و عظمت اور فیوض و برکات کے باب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چند احادیث مبارکہ درج ذیل ہیں :
1۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِيْنُ.
’’جب ماہ رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو پابہ زنجیر کر دیا جاتا ہے۔‘‘
رمضان المبارک کے روزوں کو جو امتیازی شرف اور فضیلت حاصل ہے اس کا اندازہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حدیث مبارک سے لگایا جا سکتا ہے۔
2۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَّإِحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّم مِنْ ذَنْبِهِ.
’’جو شخص بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت اس قدر برکتوں اور سعادتوں کی حامل ہے کہ باقی گیارہ ماہ مل کر بھی اس کی برابری و ہم سری نہیں کر سکتے۔
3۔ قیامِ رمضان کی فضیلت سے متعلق حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
مَنْ قَامَ رَمَضَانَ، إِيْمَاناً وَاحْتِسَابًا، غُفِرَلَهُ ما تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.
’’جس نے رمضان میں بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے قیام کیا تو اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دیے گئے۔‘‘
پیغمبر اکرمؐ کی احادیث کے علاوہ دوسرے معصومینؑ کی متعدد احادیث میں بھی ماہ رمضان کے فضائل نقل ہوئے ہیں۔ من جملہ وہ خصوصیات درج ذیل ہیں:
اگر کوئی شخص اس مہینے میں بخشا نہ گیا تو کسی دوسرے مہینے میں بخشے جانے کی کوئی امید نہیں۔
ماہ رمضان خدا کا مہینہ ہے۔
خدا کی رحمت اور بخشش کا مہینہ ہے۔
گناہوں کے ختم ہونے کا مہینہ۔
آسمان کے دروازوں کے کھلنے کا مہینہ۔
ثواب میں کئی گنا اضافہ ہونے کا مہینہ۔
ماہ رمضان قرآن کی بہار ہے۔
امام جعفر صادقؑ سے منقول ایک حدیث کی روشنی میں ماہ رمضان میں اچھے اخلاق (حسن خلق) کا مظاہرہ کرنا پل صراط پر ثابت قدمی کا باعث بنتا ہے۔
ذاپیا فیملی کی طرف آپ کو رمضان کریم مبارک ہو!
very nice ❤️ ❤️ ❤️
Pakistan
Very nice day
Thank you so much for shearing theses beautiful and amazing information with us.
جزاك الله خيرا اھلاًوسھلاً مرحبا لبّيكَ اللّهُم لبّيكَ اللّهُم لبّيكَ اللّهُم
MashaAllah ❤️❤️
Great ❤️❤️❤️❤️
Thank you
Khair Mubarak
جزاك الله خيرا اھلاًوسھلاً مرحبا لبّيكَ اللّهُم لبّيكَ اللّهُم لبّيكَ اللّهُم
Masha Allha
Mashallah