Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/default/wp-content/themes/elegant-magazine/lib/breadcrumbs/breadcrumbs.php on line 254

ذاپیا ایپلیکیشن استعمال کرنے کیلئے لوکیشن فعال کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟

آپ میں سے بہت سارے صارفین نے خود سے یہ سوال پوچھا ہوگا، اس لئے ہم اس سوال کا جواب دینا پسند کریں گے۔ جب آپ ایک گروپ بنانے، کسی گروپ میں شامل ہونے یا قریبی لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، تو ایک دوسرے کو تلاش کرنے کے لیے آلات/ڈیواسز  کے درمیان آپ کا مقام یعنی لوکیشن کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ ذاپیا میں جو ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے وہ بلوٹوتھ کی طرح کام کرتی ہے، لہذا اگر آپ اپنے دوستوں کے آلات یا ڈیواسئز کے ساتھ فائلیں شیئر کرنے کے لیے انہیں تلاش کرنا چاہتے ہیں تو مقام کی اجازت یعنی ذاپیا کو آپ کے ڈیواس کی لوکیشن فعال درکار ہے۔ سب سے پہلے GPS کو فعال  کرنا ہوگا، اس کے بغیر ذاپیا کسی گروپ (ہاٹ اسپاٹ) کو اسکین کرنے، اس کا پتہ لگانے اور اس میں شامل ہونے کے قابل نہیں ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ انسٹالیشن کے عمل میں اور گروپ بنانے یا اس میں شامل ہونے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں اور ذاپیا ایپلیکیشن کو اپنے ڈیوائس کی مقام تک اجازت دیں، مواد /ڈیٹا کو  (5G) سپیڈ میں منتقل کرنے کیلئے براہ کرم  ”WiFi Direct” موڈ کو آن کریں اور WiFi Direct 5GHz کو فعال کریں۔

اگر آپ ہماری اجازتوں اور رازداری کی پالیسی کے بارے میں مزید پڑھنا /جاننا چاہتے ہیں، تو براہ کرم دیئے گئے لنک https://zapya.app/policy_ur.html پر کلک کر کے ملاحظہ کریں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *