ہم (ذاپیا ٹیم) سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات آپ کی فائلوں کو آپ کے ڈیوائس سے آپ کے PC پر منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے آپ انہیں محفوظ کرنا چاہتے ہوں یا آپ اسکول میں پریزنٹیشن دینا چاہ رہے ہوں، اب آپ یہ سب ذاپیا کے ذریعے باآسانی کر سکتے ہیں!
ذاپیا کے پاس آپ کے موبائل ڈیوائس اور آپ کے لیپ ٹاپ یا PC کے درمیان فائلیں شیئر کرنے کے دو طریقے ہیں۔ آپ وہ آپشن منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے زیادہ موزوں ہو!
- ذاپیا PC کے ذریعے
1) سب سے پہلے، Zapya PC کو اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کریں اور ”To Create Hotspot Group” کو منتخب کریں۔
2) ایک بار جب آپ اس اختیار کو منتخب کرتے ہیں، تو QR کوڈ Android فون کے لیے ظاہر ہوگا۔
3) دونوں آلات(ڈیواسز) کو جوڑنے کے لیے براہ کرم اس QR کوڈ کو اسکین کریں۔
4) جن فائلوں کو آپ بھیجنا چاہتے ہیں انہیں (ڈریگ)گھسیٹیں یا منتخب کریں۔
یا یہ ٹیوٹوریل دیکھیں : https://youtu.be/Ox_M0javCmU
- زپیا ویب شیئر کے ذریعے
1) اپنے موبائل ڈیوائس میں Zapya Webshare ڈاؤن لوڈ کریں۔
2) Webshare کھولیں اور سرخ بٹن پر کلک کریں۔
3) اپنے پی سی میں براؤزر کھولیں اور دکھایا گیا HTTP ایڈریس ٹائپ کریں، مثال کے طور پر: کنکشن بنانے کے لیے یہ ایڈریس 192.168.199.168:9999 ٹائپ کر یں-
4) جن فائلوں کو آپ بھیجنا چاہتے ہیں انہیں (ڈریگ) گھسیٹیں یا منتخب کریں۔
یا یہ ٹیوٹوریل دیکھیں: https://youtu.be/gr8-lnnNWzs
براہ کرم یاد رکھیں کہ دونوں آلات(ڈیواسز) ایک ہی نیٹ ورک سے جڑی ہوئی ہوں یا ایک ہی نیٹ ورک کے تحت ہونے چاہئیں! 🙂