رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس کے بارے میں حضور سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ یہ برکتوں کا مہینہ ہے اور قرآن حکیم میں ہے ۔
“ مسلمانو! تم پر روزے اس طرح فرض کردئیے گئے جس طرح تم سے پہلی امتوں اور قوموں پر اس سے پہلے فرض کیے گئے تھے تاکہ تم میں تقویٰ پیدا ہو۔”
اور رمضان المبارک میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھنا چاہے، کیونکہ اللّٰہ تعلّٰی نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر بہت بڑی ثواب کا وعدہ کیا ہے، لہٰذا رمضان المبارک ایسا بابرکت مہینہ ہے کہ جس کے بے شمار فضائل و مناقب قرآن و سنت میں موجود ہیں اور صحابہ کرامؓ کا سنت نبوی پر متواتر عمل ہمیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ اس ماہ مقدس کے تمام تقاضوں کو کامل خلوص کے ساتھ ادا کرتے ہوئے دنیا و آخرت کی نعمتوں کو سمیٹیں اور اپنے پروردگار کے حکم بجا لاتے ہوئے اس ماہ مبارک کی تمام فیوض و برکات سے فیضیاب ہوسکیں۔