عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یادگار ہے، جب انہوں نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے کی قربانی پیش کی، تو اللہ نے ایک مینڈھا بھیج کر قربانی کی یہ سنت جاری کی۔
قربانی اللہ کی رضا کے لیے حلال جانور ذبح کرنا (بکرا، گائے، اونٹ)۔
گوشت کو گھر، رشتہ دار/پڑوسی، غریب غربا یا ممحتاجوں تین حصوں میں تقسیم کرنا ہے- اور عیدگاہ میں نمازِ عید، گلے ملنا، غریبوں کی مدد، خوشیاں بانٹنا۔
یہ عید ہمیں اللہ کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا، اپنی خواہشات کی قربانی دینا، اور معاشرے میں ہمدردی اور یکجہتی کو فروغ دینا سکھاتی ہے ۔
یہ عید اطاعت، ایثار اور اشتراک کا عملی سبق دیتی ہے۔ اللہ ہماری قربانیاں قبول فرمائے!
عید مبارک!🌙✨