سال 2020 اختتام ہوا چاہتا ہے لیکن اس سال ایسا محسوس ہوا جیسے اس نے ہماری زندگی سے کوئی قیمتی چیز ہمیشہ کے لئے لیا تیزی سے چلا گیا؟ چونکہ 2020 یاد رکھنے کے لئے ایک سال کے طور پر تاریخ کا حصہ بن جائینگی ۔ سال 2020 نے ہم سب کو اپنے ذاتی زندگی کے منصوبوں کو ترک کرکے اپنے خاندان، دوستوں، ساتھیوں سمیت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، اور اساتذہ کی اہمیت پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے. اب ہم امید کرتے ہیں کہ سال 2020 کے ساتھ عالمی وباء کا بھی اختتام ہوگا۔ تاہم ، ہم کچھ لمحے لگا کر Dewmobile کمپنی کے گذشتہ سال کی کچھ جھلکیاں دیکھنے ہیں۔
سال 2020 متعدد طریقوں سے ہماری زندگیوں میں خلل ڈالنے والا سال رہا ہے، لیکن اس سے ہمارے عملے کو ہماری موجودہ مصنوعات کو بہتر بنانے اور آپ کے روزمرہ کے کاموں میں مدد کے لیے نئے تجربات کرنے سے نہیں روکا گیا۔ سال 2020 کی ہماری اہم بات یہ ہے کہ ذاپیا ایک واحد کمپنی تھی، جس کے بہت زیادہ آف لائن یوزرذ تھے۔ لیکن وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے اپنی موجودہ مصنوعات پر آن لائن فائل شیئرنگ کے کئی فیچر شامل کیے۔ اب ہمارے صارفین کسی بھی سائز اور کسی بھی فارمیٹ کی فائلیں کسی بھی پلیٹ فارم پر شیئر کر سکتے ہیں چاہے وہ آف لائن یا آن لائن ہی کیوں نہ ہوں۔
اگرچہ ہم نے فروری 2020 میں زاپیا گو پر Remote Send اور Remote Recieve فیچر کو متعارف کرایا تھا، لیکن ہم ایک ایسا راستہ بنانے کے لئے انتہائی پر عزم تھے کہ جب مارچ میں عالمی وباء کے دوران سماجی دوری سے متعلق اقدامات اٹھائے جا رہے تھے تو ہمارے تمام صارفین ایک دوسرے کے ساتھ فائلوں کی اشتراک جاری رکھ سکیں ۔ عین اسی وقت ہم نے اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے ایک نئی پلیٹ فارم www.zapyatransfer.com متعارف کروایا۔ زاپیا ٹرانسفر ایک کلاؤڈ بیسڈ فائل ٹرانسفر سروس ہے جہاں صارفین اپنی فائلیں عارضی طور پر سٹور اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ Zapya, Zapya Go, Zapya PC, Zapya MAC, Zapya WebShare, and MiniShare ، ان تمام پلیٹ فارم کے صارفین فائلوں کو آن لائن شیئر کرنے کے لیے اپنی ایپلیکیشن سے زاپیا ٹرانسفر تک تمام رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی دوران میں ہم ایک ایسا طریقہ تخلیق کرنا چاہتے تھے جس سے صارفین اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں ہر وقت باخبر رہ سکیں اور گھر بیٹھے ان کی حفاظت کر سکیں۔ ہماری ٹیم نے مل کر MyDearest ایپلیکش کو ڈیزائن کیا، یہ ایک Family Locator ایپلیکش ہے اور اس ایپلیکیشن سے والدین اپنے بچوں کی مقام شناسی گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔ ہم نے اپریل میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر MyDearest ایپلیکش کو شائع کیا۔ تب سے اب تک ہم اس ایپلیکیشن کے ذریعے بہت سارے خاندانوں کی مدد کر رہے، یہاں تک کہ وہ خاندان ایک دوسرے سے بہت دور ہے پھر بھی ایک دوسرے سے جڈیں رہ سکتے ہیں۔ ان خاندانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کے لئے MyDearest ایپلیکش سب سے موضوع ایپلیکیشن ہے۔
چونکہ ہم نے MyDearest ایپلیکش کے ساتھ اتنی کامیابی حاصل کی ہے ، لہذا ہم ایک نئی ایپلیکیشن کی جانچ کر رہے ہیں جس میں دور دراز رہنے والے خاندانوں کو ایک دوسرے سے مربوط رہنے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ جب ہم 2021 میں ایپلیکیشن شائع کریں گے تو ، مربوط خاندانوں کو ایک دوسرے سے باخبر رہنے میں مدد کرنے کے لئے MyDearest ایپلیکش میں کچھ تبدیلیاں کردی جائے گی۔ ہم نئی ایپلیکیشن کی باضابطہ طور پر اعلان کریں گے اور 2021 میں مائی ڈیئرسٹ میں تبدیلی کریں گے لہذا ذاپیا کے ساتھ جڈیں رہیں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں شکریہ!
یہ احساس کرنے کے ساتھ کہ خاندان کتنا اہم ہے ، ہم یہ بھی سیکھ چکے ہیں کہ ہیلتھ کیئر ورکرز ہمارے معاشرے کے ہیرو رہے ہیں۔ ہر ایک کے لئے وہ ایک صحت مند اور محفوظ دنیا تخلیق کرنے کے لئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ایک ایسی کمیونٹی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو سپورٹ کرنے کی چھوٹی سی کوشش میں جو ہمارے دلوں کے قریب ہے
ہم نے میانمار میں 300 بیڈ والے اسپتال میں 500،000 کیٹ اور ذاتی حفاظتی سامان عطیہ کیا۔ 300 بیڈ ٹیچنگ ہسپتال مینڈیلے میانمار میں Covid-19 سے تشخیص شدہ مریضوں کے لئے ایک اہم علاج ہسپتال ہے۔
اس سال ایک اور پیشے نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا کہ اس کی اہمیت درس و تدریس تھی۔ اچھے اساتذہ ہمارے معاشروں کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کو اپنی ذات کا بہترین ممکنہ نسخہ بننے میں مدد کرتے ہیں۔ ہم نے پاکستان میں گورنمنٹ کالج آف کامرس مری میں سالانہ انعام تقسیم کی سرپرستی کی تاکہ اساتذہ کو اعزاز دینے میں مدد ملے۔ ہم یہ ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ ہم ان اساتذہ کا کتنا شکر گزار ہیں جو طالب علموں کی زندگی میں نکھار کا باعث بنتے ہیں۔
آخر میں، ہم اپنے معزز صارفین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ نے مسلسل ہماری حمایت کی اور ہماری مصنوعات کا استعمال کرتے رہیں۔ یہ احساس ہماری مدد کرتی رہی کہ آپ وہاں موجود ہیں اور ہم اس کے لئے بہت شکر گزار ہیں۔ ہم آپ کی فائل شیئرنگ کی تمام ضروریات کا حل فراہم کرنے اور آنے والے سال میں آپ سے منسلک رہنے میں مدد کرنے کے منتظر ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں کہ 2021 سب کے لئے بہترین اور مسالی سال بنے!
You may also like
-
سال 2024 کا جائزہ: .Dewmobile Inc کی فیملی آف اپلیکیشن کی جھلکیاں
-
زاپیا ویب شیئر کے ساتھ ہموار فائل شیئرنگ کو غیر مقفل کریں: آپ کی منتقلی کی تمام ضروریات کا حتمی حل!
-
زاپیا گو کی ہموار کنیکٹیویٹی کی تلاش: خصوصیات کی دنیا کا آغاز
-
زپیا کا نیا دور: لوکیشن کی اجازت ہٹا دی گئی ہے۔
-
زپیا ٹرانسفر کے بہترین طریقہ کار
I like this application . it’s a easily transfer many files in one moment . it’s amazing.
Thanks
Happy new year my all friends
Happy new year zypea is good apps
Nice App