پی سی پر آئی او ایس ڈیوائس کا بیک اپ کیسے لیں

کیا آپ نے اپنا موبائل فون کبھی کھو دیا ہے، گر کر ٹوٹ گیا ہے، یا آپ کے ڈیوائس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ کو ضرور احساس ہوگا کہ ذاتی فون کے اندر موجود فائلیں آپ کے لئے کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگر آپ نے اپنے موبائل فون کا ڈیٹا پی سی میں بیک اپ نہیں کی ہے، کوئی نہیں جانتا کہ کب ایسا کچھ غلط ہو جائے اور آپ کا ڈیٹا ضائع ہوجائے، اور ایسا ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی ضروری فائلوں کو کھونا نہیں چاہتے۔

 اس لیے آپ کی بیک اپ کی ضروریات میں آپ کی مدد کرنے کے لیے، ہم آپ کو آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے ذاپیا بیک اپ فیچر سے متعارف کروا رہے ہیں۔ آپ اپنے آئی او ایس ڈیوائس سے اپنے کمپیوٹر پر تصاویر، ویڈیوز، گانے اور کونٹیکسٹ کا بیک اپ لے سکتے ہیں! اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو وائی فائی کنکشن، موبائل ڈیٹا، یا چارجنگ کیبلز کی ضرورت نہیں ہے، آپ کے کمپیوٹر پر صرف ڈیٹا رکھنے کی جگہ، اور تھوڑے وقت میں آپ اپنا ڈیٹا بیک اپ کر سکتے ہیں۔

[maxbutton id=”1″ url=”https://apps.apple.com/us/app/zapya-file-sharing/id576309271″ text=”Zapya iOS” ]

ابھی ذاپیا آئی او ایس تازہ ترین ورژن میں اپ گریڈ کریں اور اس خصوصیت سے فائدہ اٹھائیں!

اپنے کمپیوٹر پر ڈیوائس میں موجود فائلوں کا بیک اپ حاصل کرنے کے لیے۔

 1- اپنے پی سی اور اپنے آئی او ایس ڈیوائس پر ذاپیا کھولیں۔

2- آئی او ایس ڈیوائس پر، اسکرین کے نیچے واقع “ٹرانسفر” بٹن پر کلک کریں۔

3- ریڈار پر اپنے کمپیوٹر کا اوتار منتخب کریں۔

4- جب دونوں ڈیوائسز ایک دوسرے سے منسلک ہو جائے گے تو آپ کے اوتار کے نیچے ایک پاپ اپ ونڈو نمودار ہوگی۔ دونوں ڈیوائسز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لیے ایک کوڈ درکار ہے۔ جب “بیک اپ” پر کلک کریں گے تو یہ کوڈ آپ کو موصول ہو گئی۔

5-آپ کے کمپیوٹر پر ظاہر ہونے والی ذاپیا پاپ اپ ونڈو میں یہ کوڈ درج کریں۔

6-آئی او ایس ڈیوائس پر، ٹھیک ہے پر کلک کریں، وہ زمرہ منتخب کریں جسے آپ اپنے کمپیوٹر پر بیک اپ کرنا چاہتے ہیں، اور “بیک اپ شروع کریں” پر کلک کریں۔

7-آپ کی فائلوں کا خود بخود بیک اپ لیا جائے گا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *