عیدالفطر مبارک

عید الفطر: درحقیقت یوم الجائزہ اور یوم ال ایمان ہے
عید الفطر درحقیقت یوم الجائزہ اور یوم ال ایمان ہے، کیونکہ اس دن اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو انعام و اکرام، اجر و ثواب اور مغفرت و بخشش کا مژدہ سناتا ہے۔ عید الفطر کا دن گناہوں کی مغفرت اور رحمت باری تعالٰی کے نزول کا دن ہے۔
حضرت عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

“جب عیدالفطر کی رات آتی ہے ، تو اس کا نام آسمانوں پر لیلتہ الجائزہ(انعام و اکرام کی رات ) لیا جاتا ہے۔ اور جب عید کی صبح ہوتی ہے، اللہ تعالٰی فرشتوں کو تمام شہروں میں بھیجنا ہے وہ ذمین پر اتر کر تمام گلیوں اور راستوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایسی آواز(جسے جنات اور انسانوں کے علاوہ وہ ہر مخلوق سنتی ہے) پکارتے ہیں کہ اے امت محمد مصطفیٰ ﷺ ، اس رب کریم کی بارگاہ کی طرف جلو ، جو بہت ذیادہ عطا فرمانے والا ہے اور بڑے سے بڑے قصور کو معاف کرنے والا ہے۔ جب لوگ عید گاہ کی طرف نکلتے ہیں تو اللہ تعالٰی فرشتوں سے فرماتا ہے،  اس مزدور کا کیا بدلہ ہے جو اپنا کام پورا کر چکا ہو؟ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ اے باری تعالٰی، اس کا بدلہ یہ ہے اس کو پوری مزدوری دے دی جائے۔ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے کہ اے فرشتوں میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں(رمضان المبارک کے روزوں اور قیام اللیل کے بدلے ) اپنی رضا اور مغفرت عطا کر دی ہے۔
اور اللہ تعالٰی بندوں سے فرماتا ہے اے میرے بندے! مجھ سے مانگو مجھے میرے عزت و جلال کی قسم! آج کے دن تم اپنے اجتماع عید میں دنیا و آخرت کے بارے میں جو سوال کروگے میں تمہیں عطا کرونگا۔ میری عزت و جلال کی قسم! جب تک  تم میرا خیال رکھوگے میں تمہارے عیوب پر پردہ ڈالونگا اور اور تمہیں مجرموں اور کافروں کے سامنے رسوا نہیں کرونگا۔ بس اب تم مغفور (بخشے ہوئے) ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ جاو، تم نے مجھے راضی کر لیا اور میں تم سے راضی ہوگیا۔ فرشتے آج عید کے دن امت محمدﷺ کو ملنے والے اس اجر و ثواب دیکھ کر بہت خوشیاں مناتے ہیں” (الترتیب ولترھیب/مجمع الزوائد )

 

ذاپیا فیملی کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک۔

5 thoughts on “عیدالفطر مبارک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *