Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/default/wp-content/themes/elegant-magazine/lib/breadcrumbs/breadcrumbs.php on line 254

عید الفطر

مسلمان رمضان المبارک کے مہینے کے بعد ایک مذہبی تہوار مناتے ہیں جسے عیدالفطر کہا جاتا ہے، یہ یکم شوال المکرم کو منایا جاتا ہے ۔

عید الفطر کو چھوٹی عید بھی کہا جاتا ہے، یہ عالم اسلام کا ایک مذہبی تہوار ہے ، جوکہ ماہ رمضان کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے اور ہر سال بڑی دھوم دھام سے یکم شوال کو منایا جاتا ہے، جبکہ شوال اسلامی مہینہ کا دسواں مہینہ ہے ، عید عربی ذبان کا لفظ ہے جسکے معنی خوشی اور جشن کے ہیں اور جبکہ فطر کے معنی روزہ کھولنے کے ہیں ؛ یعنی روزہ توڑنا یا ختم کرنا ۔ عیدالفطر کے دن روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے، اس روز اَللّٰہُ تعالی بندوں کو رمضان المبارک کے روزوں اور ادا کردہ عبادات کا ثواب عطا فرماتا ہے ، لہذا اس تہوار کو عیدالفطر قرار دیا گیا ہے ۔

عالم اسلام ہر سال دو عیدیں مناتے ؛ عیدالفطر اور عیدالاضحی ۔ یہ دونوں عیدیں مسلمانوں کی سب سے اہم عید ہے اور ہر مسلمان جوش و خروش کے سے مناتا ہے، یہ عیدیں تین روز پرمشتمل ہے۔

قرآن کریم میں سوتالبقرہ (آیت-185) میں اَللّٰہُ تعالی کے فرمان کے مطابق : ہر مسلمان پر ماہ رمضان کے تمام روزوے رکھنا فرض ہے جبکہ اسی ماہ میں قرآن مجید کے اتارے جانے کا بھی تذکرہ ہے، اس مبارک مہینے میں مسلمان ہر روز قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *