یہ ذی الحجہ کا مہینہ ہے اس مہینہ میں پورا عالم اسلام قربانی کرتا ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی سنت کو زندہ کرتا ہے جس شخص کو بھی اللہ تعالی نے ہمت اور توفیق عطا فرمائی ہے وہ قربانی کرنا ایک فریضہ سمجھتا ہے اس مہینہ میں قربانی نہ کرنا بہت بڑی بدنصیبی اور بدبختی سمجھی جاتی ہے ۔ کچھ عرصہ سے منکرین حدیث نے جس طرح اسلام کے اور بہت سے عظیم الشان احکامات اور شعائر کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہے اسی طرح انہوں نے قربانی جیسے عظیم اسلامی نشان کو ہدف تنقید بناکر رکھا ہے ان کی نظر میں قربانی کا جانور ذبح کر کے مال اور وقت کو ضائع کیا جاتا ہے اور ستم بر ستم یہ کہ وہ اپنے ان خیالات فاسدہ کو اسلامی فلسفہ بھی قرار دیتے ہیں اور قرآن مجید پر بہتان باندھتے ہیں کہ قرآن بھی ان کے اس خیال فاسد کی تائید کرتا ہے (العیاذ باللہ)۔
فضائل قربانی ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد ہر سال قربانی فرمائی کسی سال ترک نہیں فرمائی اس سے مواظبت ثابت ہوئی جس کا مطلب ہے لگاتار کرنا اس طرح اس سے وجوب ثابت ہوا (ترمذی، مشکوٰۃ)۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بقر عید کے دن سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک قربانی کرنا تھا ۔
روایات میں ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے یہ آسمانی آواز سن کر اوپر کی طرف دیکھا تو جبرئیل علیہ السلام ایک مینڈھا لئے کھڑے تھے، بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی مینڈھا تھا جس کی قربانی آدم علیہ السلام کے صاحبزادے ہابیل نے پیش کی تھی، واللہ اعلم، بہرحال یہ جنتی مینڈھا ابراہیم علیہ السلام کو عطا ہوا اور انہوں نے اللہ تعالی کے حکم سے اپنے بیٹے کے بجائے اس کو قربان کیا اس ذبیحہ کو” عظیم” اس لئے کہا گیا کہ یہ اللہ کی طرف سے آیا تھا اور اس کی قربانی کے مقبول ہونے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہو سکتا (تفسیر مظہری، معارف القرآن)۔
چنانچہ اسی دن سے اونٹ، بھینس، گاۓ، مینڈھا، بکرا وغیرہ قربانی کے لئے فدیہ (بدلہ) میں مقرر ہوگیا ہے (خطبات حکیم الاسلام)
قربانی کا مقصد یہی ہے کہ رب کی رضا کے لئے جیئں زندگی گزاریں اپنے خالق کی خوشنودی کے لئے جہاں رہیں جس حال میں رہیں اسلام کے سچے وفادار بن کر رہیں ہر لمحہ اطاعت الٰہی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں گزاریں۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی طرف سے کی جانے والی قربانی قبول فرمائے آمین۔
You may also like
-
🎃 Happy Halloween! 🎃
-
Zapya WebShare के साथ सहज फ़ाइल शेयरिंग अनलॉक करें: आपकी सभी ट्रांसफ़र ज़रूरतों के लिए अंतिम समाधान!
-
اشتراک گذاری یکپارچه فایل با Zapya WebShare را باز کنید: راه حل نهایی برای همه نیازهای انتقال شما!
-
زاپیا ویب شیئر کے ساتھ ہموار فائل شیئرنگ کو غیر مقفل کریں: آپ کی منتقلی کی تمام ضروریات کا حتمی حل!
-
Zapya WebShare ဖြင့် ဖိုင်များကို ချောမွေ့စွာ မျှဝေလိုက်ကြစို့ – သင်၏ ဖိုင်လွှဲပြောင်းမှု လိုအပ်ချက်အားလုံးအတွက် အကောင်းဆုံး ဖြေရှင်းချက်။