دل کی گہرائیوں سے ہم ہر اس شخص کا شکریہ ادا کر تے ہیں جو صف اول پر اس عالمی وباء سے جنگ لڑ رہے ہیں، تاکہ ہم گھر بیٹھیں اور صحت مند رہ سکیں۔ اس میں ہیلتھ کیئر ورکرز، پوسٹل ایمپلائز، کریانہ سٹور ورکرز، فارمیسی ورکرز، صفائی کرنے والے، یوٹیلٹی ورکرز، آئی ٹی ورکرز، اور باقی وہ سب لوگ جن کو روزمرہ کی زندگی میں اپنے گھر سے رخصت ہونا پڑتا ہے، اور اس مشکل وقت میں بھی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں ، تاکہ وہ ہماری دیکھ بھال، خدمات اور وہ تمام ضروریات زندگی جو ہمیں درکار ہوتا ہے مہیہ کر سکے۔ آپ اپنی زندگیوں کو ہر روز ہمارے لئے خطرے میں ڈال رہے ہیں ، ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح ان کا شکریہ ادا کریں۔
اس میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ ہم میں سے کافی لوگ اس مشکل گھڑی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پے رہ رہے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ مجبور ہیں، وائرس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اپنا کاروبار بند کر دیا اور کچھ نے اپنی ملازمتیں کھو دیا، لیکن کم از کم گھر میں رہ کر ہم صحت مند ہیں۔ گھر میں رہنے سے نہ صرف ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو کرونا سے محفوظ رکھیں گے، بلکہ فرنٹ لائنز پر کام کرنے والے لوگ بھی محفوظ رہینگے۔
گھر رہنے کے علاوہ، ہم ایک دوسرے کو زیادہ سے ذیادہ سمجھنے اور صبر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ہم سب ایمرجنسی اور معمول کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دیگر تباہیوں کے برعکس، اس عالمی وباء کی اصل صورت حال حقیقتاً عالمگیر وباء کی ہولناکیوں میں تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ صرف خبروں اور ان کہانیوں کے ذریعے جو ہم وائرس سے متاثر ہونے والوں سے سنتے ہیں، کیا ہم کرونا وائرس کے اس سنگین صورتحال کو واقعی سمجھتے ہیں جس میں ہم سب شامل ہیں۔
وہ ہماری خاطر اپنی زندگی داؤ پر لگا رہے ہیں۔
آئیے ہم ان کے لئے گھر بیٹھیں ۔