تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک

جشن آزادی مبارک

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
(آمین)


14 اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام ہوا ، اور 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ ملک کا قیام اور اس کی ترقی کے لئے بانی پاکستان جناب قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھی رہنماؤں کی قربانیاں ، انتھک محنت اور کوششیں قابل تعریف ہیں.

خوش قسمتی سے، 14 اگست، 1947 کو ہمارا پیارا ملک پاکستان نے آزادی حاصل کی، اسی لئے ہم 14 اگست کو خوشی سے مناتے ہیں اور اپنے جان سے پیارا پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہر پاکستانی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور وہ اس دن کو جوش خروش کے ساتھ مناتا ہے اور اس دن کو یادگار بناتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہر پاکستانی 14 اگست کو دل و جان سے منائے،

اور زاپیا کی جانب سے ہر پاکستانی کو ۱۴ اگست مبارک ۔

3 thoughts on “تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *