فائل شیئرنگ کے مزید طریقے

ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں کہ اب اور بھی طریقے ہیں جن سے آپ ذاپیا گو کا استعمال کرتے ہوئے فائلیں شیئر کرسکتے ہیں۔ سب سے بہترین اور مکمل طور پر نجی سماجی پلیٹ فارم ہوتے ہوئے  زاپیا گو آف لائن اور آن لائن شیئرنگ دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی سائز اور کسی بھی شکل کی فائلوں کو شیئر کرسکتے ہیں چاہے آپ کہیں بھی ہوں!

اگر آپ دور دراز کسی سے فائلیں شیئر کرنا چاہتے ہیں تو آن لائن فائلوں کو شیئر کرنے کے لیے “Remote Send” فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ نے وہ فائلیں منتخب کرلیں جن کا آپ اشتراک کرنا چاہتے ہیں تو، زاپیا گو چھ ہندسوں کا پاس ورڈ تیار کرے گا۔ اپنے دوست کو “Remote Recieve” کے تحت وہ پاس ورڈ درکرنے کو کہیں اور فائلیں خود بخود ان کے ڈیوائس  پر ڈاونلوڈ ہو جائیں گی۔ اگر کنکشن میں رکاوٹ پیدا ہو جائے تو آپ “History” کے سیکشن میں جا کر اور Failed Transfer پر کلک کر کے ٹرانسفر کو آسانی سے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ اور آپ یہ کسی بھی وقت دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

 

اگر آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ فائلیں شیئر کرنا چاہتے ہیں جس کے پاس زاپیا گو نہ ہو تو آپ بس اپنی زاپیا گو ایپلی کیشن پر “Zapya Transfer” منتخب کریں۔ زاپیا ٹرانسفر آپ کو گمنام رہتےہوئے محفوظ طریقے سے آن لائن فائل شیئرنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک بار جب آپ نے زاپیا ٹرانسفر پر فائلیں اپ لوڈ کردیں تو، جو بھی آپ چھ ہندسوں کا کوڈ شیئر کرتے ہیں وہ سات دن کی مدت میں انہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ زاپیا گو سے زاپیا ٹرانسفر  تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں:

 

 

اگر آپ قریب ہی کسی کے ساتھ فائلیں شیئر کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان تین میں سے ایک آف لائن فائل شیئرنگ آپشن کا استعمال کر سکتے ہیں جو زاپیا گو پر دستیاب ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل فیچر کا استعمال کرسکتے ہیں:

 ایک گروپ بنائیں اور دوسروں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔ دوسروں کو اسکین کرنے کے لئے ذاتی نوعیت کا کیو آر کوڈ تیار کریں، جسے وہ آسانی سے اسکین کر سکیں۔ اور قریبی ڈیوائسز سے مربوط ہونے کے لیے قریبی ڈیوائسز فیچر کا استعمال کریں ۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کو فائل شیئرنگ میں کن مشکلات کا سامنا ہے ۔ زاپیا گو کے پاس آپ کے لئے بہترین فائل شیئرنگ کا حل ہے!

آج ہی ذاپیا گو کے ساتھ فائلوں کا اشتراک شروع کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *