زاپیا گو پرائیویٹ سوشل نیٹ ورک

جب آپ زاپیا گو کے فری پرائیویٹ سوشل نیٹ ورک کا استعمال کرنا شروع کریں گے تو آپ کو وہی سوشل میڈیا فیچرز ملینگے جن کو آپ اکثر دوسرے سوشل نیٹ ورک پر استعمال کرتے ہیں، لیکن ذاپیا گو پرائیویٹ نیٹ ورک پر آپ کا ڈیٹا زیادہ محفوظ ہیں۔ ذاپیا گو ایپلیکیشن پر دستیاب تمام خصوصیات کو آپ کے ڈیٹا اور آپ کے دوستوں اور خاندان کے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے.  اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ڈیٹا تیسری فریق سے مکمل طور پر محفوظ ہے اور آپ بغیر کوئی فکر کیے اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز اور دوستوں کے ساتھ محفوظ طور پر جڑے رہ سکتے ہیں اور ان کے ساتھ شیئرنگ کرسکتے ہیں۔

پرائیویٹ سوشل نیٹ ورک کیا ہے؟

پبلک سوشل نیٹ ورکس کے برعکس پرائیویٹ سوشل نیٹ ورکس صارفین کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی معلومات پبلک نیوز فیڈ پر شیئر کرنے کی بجائے کس کے ساتھ معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح پرائیویٹ سوشل میڈیا پر تیسری فریق صارف کے مواد یا ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ صارفین سوشل میڈیا  کے تجربے سے بھرپور لطف اندوز ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی رازداری پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

زاپیا گو کے پرائیویٹ سوشل نیٹ ورک میں کیا خصوصیات دستیاب ہیں؟

پروفائل

 

زاپیا گو کے تمام اکاؤنٹس مکمل طور پر گمنام ہیں کیونکہ آپ کا اکاؤنٹ کسی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ ، آپ کے فون نمبر یا آپ کے ای میل پتے کی بجائے آپ کے ڈیوائس سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ آپ کا اکاؤنٹ براہ راست آپ کے ڈیوائس سے منسلک ہوتا ہے ، اس لیے جب بھی آپ زاپیا گو کھولیں گے تو آپ خود بخود اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوجائیں گے۔ اپنی شناخت کو مزید سیکور رکھنے کے لئے ، آپ کے پروفائل پر کوئی ذاتی معلومات کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے پاس اوتار کی تصویر اور ایک عرفی نام اپ لوڈ کرنے کا اختیار ہے ، اور ایپلیکیشن کی دوسری خصوصیات کو استعمال کرنے کے لئے اس معلومات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ نے اسے اپنے پروفائل کی حیثیت سے مرتب کیا ہے ۔

 

فرینڈز

 

زاپیا گو پر صارف کی تلاش کرنا یا فرینڈز کی تجویز موجود نہیں ہیں تاکہ اجنبی آپ کے پروفائل کو نہیں دیکھ سکے ،اور آپ کی معلومات محفوظ رہے۔ کوئی آپ کا پروفائل ڈھونڈنے اور آپ کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجنے کے لیے، ، اسے پہلے آپ کے ساتھ فائلیں شیئر کرنا ہوں گی۔ تبھی آپ کا پروفائل ان کو“” دوست شامل کریں “سیکشن میں ظاہر ہوگا ، اور وہ آپ کو بطور دوست شامل کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔ زاپیا گو میں فائلیں شیئر کرنے کے متعدد طریقے موجود ہیں جیسے ریموٹ شیئرنگ اور قریبی شیئرنگ، تاکہ آپ اپنے دوستوں اور فیملی ممبران کو چاہے وہ کہیں بھی ہو ایک دوسرے کے ساتھ فائلوں کا اشتراک کر کے ان کو اپنے فرینڈ لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔

 

لمحات

 

آپ ذاپیا گو پر لمحوں کے سیکشن میں بطور دوست شامل کردہ ان لوگوں کی تازہ ترین اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ لمحوں کا سیکشن زاپیا گو کی مرکزی اسکرین پر دستیاب ہے اور آپ اپنے دوستوں کی پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔ ذاپیا گو میں لمحوں کے سیکشن میں پوسٹس کو فلٹر نہیں کیا جاتا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ ایپلیکیشن آپ کو کسی قسم کا مواد تجویز نہیں کریگا بلکہ آپ اپنے دوستوں کے کی گئی ہر ایک پوسٹ کو ذاپیا گو پر لمحات پر دیکھ سکتے ہیں۔ ذاپیا گو ایپلیکیشن پر کوئی اشتہارات یا تیسری فریق کا مواد موجود نہیں ہے جو آپ کے لمحات پر ظاہر ہوگا۔ وہ اشاعتیں جو آپ کے لمحات پر ظاہر ہوتی ہیں جو آپ یا آپ کے دوستوں نے شائع نہیں کی ہے تو وہ زاپیا گو کی طرف سے تازہ ترین فیچرز کے متعلق ہوگا تاکہ آپ ذاپیا گو کے تازہ ترین خصوصیات سے آگاہ رہیں۔

 

کمنٹس اور لائک

 

صرف وہ لوگ جو آپ نے زاپیا گو پر دوست بنائیں ہے وہ لمحات پر آپ کی اشاعتوں کو دیکھ سکتےہیں، تبصرہ کر سکتےہیں، اور/یا لائک کرسکتے ہیں۔ کوئی تیسرا فریق آپ کے لمحات کو نہیں دیکھ سکے گا، چاہے وہ آپ کے دوست کا دوست ہی کیوں نہ ہو ۔ جب بھی آپ اپنے دوست کی پوسٹ پر کوئی کمنٹ کرتے ہیں، صرف آپ، وہ دوست جس نے پوسٹ بنائی ہے ، اور وہ دوست جو آپ دونوں کا باہمی دوست مشترک ہے وہ آپ کا تبصرہ دیکھ سکتا ہے۔ پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لئے ایپلیکیشن کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کوئی اجنبی آپ کی معلومات نہیں دیکھ سکتا، اور ایپلیکیشن مکمل طور پر آپ کے کنٹرول میں ہیں کہ ایپلیکیشن پر آپ کی اشاعتوں کو کون دیکھ سکتا ہے۔

 

میسنجر

زاپیا گو کے بلٹ ان میسنجر کا استعمال کرکے اپنی رازداری پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطے میں رہیں۔ آپ کے پاس انکرپٹڈ چیٹ فیچر کو انتخاب کرنے کا آپشن موجود ہے تاکہ چیٹ میں موجود تمام پیغامات خفیہ کوڈ استعمال کرتے ہوئے منتقل ہو جائیں جن کو صرف آپ اور جس شخص سے آپ بات کر رہے ہیں وہ اسے دیکھ اور سمجھ  سکے گا۔ ایک بار پیغام پڑھنے کے بعد انکرپٹڈ چیٹ خود بخود چیٹ ہسٹری کو صاف کردیتی ہے۔ اگر آپ کے پاس انکرپٹڈ چیٹ کا فیچر فعال نہ ہو تو چیٹ ہسٹری محفوظ ہو جاتی ہے تاکہ آپ اور آپ کا دوست کسی بھی وقت پیغامات کو دیکھ سکیں۔

آج ہی زاپیا گو کے پرائیویٹ سوشل نیٹ ورک میں شامل ہو جائیں!

Official Website: https://zapya.app/v3/download

Google Play Store: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dewmobile.zapyago

Apple App Store: https://apps.apple.com/us/app/zapya-go/id1495570030

Café Bazaar: https://cafebazaar.ir/app/com.dewmobile.zapyago?l=en

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *