پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ارشد ندیم اولمپکس کے کسی بھی ٹریک میں فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم کو گروپ بی میں رکھا گیا تھا جس میں ایتھلیٹ کو کم سے کم 83.5 میٹر جیولن تھرو کرنا ہوتا ہے۔ ایسا صرف چھ ایتھلیٹس ہی کر پائے جن میں ارشد ندیم بھی شامل تھے۔
جوہانس ویٹر نے 85.64 میٹر تھرو کیا تھا۔ ارشد ندیم جو کبھی کرکٹر بننا چاہتے تھے انہوں نے اولمپکس سے پہلے کہا تھا کہ وہ اولمپکس میں 90 میٹر تھرو کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ خیال رہے کہ جیولن تھرو کے اولمپکس مقابلوں میں ناروے انڈریاس تھورکلڈسن نے90.57 میٹر تھرو کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ ارشد ندیم کی عمدہ کارکردگی کے چرچے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ہو رہے ہیں۔
#ArshadNadeem has made us all proud with his performance at the #JavelinThrow competition. The whole nation is praying for his success in Olympic finals.
Athletes like him are true role models for our youth who will boost their interest in sports. 🇵🇰
pic.twitter.com/zIPa4IsFzN— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) August 4, 2021